تیسرا ون ڈے ڈیر ڈوسین کو ڈی آر ایس استعمال کرنے کی اجازت دینے پر تنازع

اچھی طرح جائزہ لینے کے بعد علیم نے فیلڈ امپائر شون جارج کا فیصلہ برقرار رکھا۔

اچھی طرح جائزہ لینے کے بعد علیم نے فیلڈ امپائر شون جارج کا فیصلہ برقرار رکھا۔: فوٹو : فائل

انگلینڈ کے خلاف ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کے ریسی وان ڈیر ڈوسین کو ڈی آر ایس استعمال کرنے کی اجازت دینے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔


اتوار کو کھیلے گئے میچ میں پہلے عادل رشید کی گگلی پر جب ٹیمبا باووما کو ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا تو انھوں نے اننگز کا واحد دستیاب ریویو لیا مگر بال ٹریکنگ پر گیند مڈل اسٹمپ کو ہٹ کررہی تھی جس پر وہ باہر جانے لگے تو ریزرو امپائر پالیکر نے انھیں باؤنڈری سے انتظار کرنے کو کہا، اتنے میں تھرڈ امپائر علیم ڈار نے دوبارہ چیک کیا کہ کہیں گیند بیٹ سے تو نہیں لگی، اس کا مطلب تھا کہ الٹرا ایج ٹیکنالوجی دستیاب نہیں تھی، اچھی طرح جائزہ لینے کے بعد علیم نے فیلڈ امپائر شون جارج کا فیصلہ برقرار رکھا۔

اگلی گیند پر عادل نے نئے بیٹسمین ڈیر ڈوسین کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی جس پر جارج نے انگلی اٹھائی، جب وہ میدان سے باہر جانے لگے تو پھر ریزرو امپائرنے انھیں مطلع کیا کہ ٹیکنالوجی نہ ہونے کی وجہ سے ٹیمبا باووما کا ریویو شمار نہیں ہوا اگر وہ چاہیں تو فیصلے کو چیلنج کرسکتے ہیں، جس پر ڈیر ڈوسین نے ریویو لے کر اپنی وکٹ بچالی، انگلش ٹیم نے انھیں ریویو کی اجازت دینے پر ناخوشی ظاہر کی۔
Load Next Story