قوم ذاتی ریلیف کیلئے عوام کے ریلیف کا واویلا مچانے والوں کو جانتی ہے فردوس عاشق
مہنگائی پرسیاست کرنے والی اپوزیشن لوٹی ہوئی دولت واپس کردے توعوام کو ریلیف مل سکتا ہے، فردوس عاشق اعوان
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مہنگائی پر سیاست کرنے والی اپوزیشن قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس کردے توعوام کو کافی حد تک ریلیف مل سکتا ہے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کے ادارے ملک کی قوت اورعمران خان قوم کی پہچان ہیں۔ مہنگائی پرسیاست کرنے والی اپوزیشن قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس کردے توعوام کو کافی حد تک ریلیف مل سکتا ہے۔
ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی بہکی بہکی باتیں ان کی مایوسی کا واضح اظہار ہیں۔ محسوس ہوتا ہے کہ آزادی مارچ کی ناکامی کا صدمہ مولانا صاحب برداشت نہیں کرپائے، اپنی اوراپنے کارکنان کی توانائیاں مزید ضائع کرنے کی بجائے 2023 تک آرام کریں۔ مولانا آزادی مارچ میں حکومت ختم کرنے نکلے تھے لیکن حکومت مزید مضبوط ہوگئی جب کہ آپ کا کندھا استعمال کرنے والے لندن پہنچ چکے ہیں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا صاحب ایک سیٹ کی خاطر کیوں خود کو رسوا کرنے پر تلے ہوئے ہیں، عمران خان سے دشمنی اور اقتدار کی ہوس میں یہ اندھے ہو چکے ہیں ۔ عوام نے انتخابات میں جن کی کشتی ڈبوئی تھی وہ اقتدار کی کشتی سے محرومی کا غم کسی اورطرح دورکریں، ذاتی ریلیف کیلئے عوام کے ریلیف کا واویلا مچانے والوں کو قوم خوب جانتی ہے، ان کا بویا ہوا آج مہنگائی کی صورت پوری قوم کاٹ رہی ہے جب کہ ذاتی ریلیف لے کربھاگ جانا ان کی پہچان ہے۔