عالمی کالز ملک میں لانے والی کمپنیوں کو رجسٹریشن کی ہدایت
پی ٹی اے نے غیر قانونی کالز ٹریفک کی روک تھام کیلیے اپنی کوششوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے خلاف مہم کے دوران اب تک ایف آئی اے کے تعاون سے 112 چھاپوں کے ذریعے 711 غیر قانونی گیٹ ویز پکڑے ہیں۔
پی ٹی اے کی طرف سے گزشتہ روز جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پی ٹی اے نے غیر قانونی کالز ٹریفک کی روک تھام کیلیے اپنی کوششوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے، اس مقصد کیلیے اکتوبر 2013 سے گرے ٹریفک مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے ایسی ٹریفک کو چیک کیا جارہا ہے، گرے ٹریفک مانیٹرنگ کے جدید ترین نظام کے ذریعے بین الاقوامی انٹرنیٹ پروٹوکول (آئی پی بینڈوتھ) کی نگرانی کا عمل شروع کر دیا گیاہے،نئے نظام کی بہتر کارکردگی کیلیے پی ٹی اے نے قانونی طور پر استعمال ہونے والے آئی پی ایڈریسز کو علیحدہ کر کے وائٹ لسٹ میں شامل کر دیا ہے اور وہ تمام آئی پی ایڈریسز جو پی ٹی اے کے پاس رجسٹرڈ نہیں ہیں۔
انھیں بلیک لسٹ کرنے اور فوری طورپر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آئی پی ایڈریسز کے استعمال کے مجاز ادارے جیسے انٹرنیشنل کلیئرنگ ہائوس (آئی سی ایچ) کال سینٹرز، ویڈیو کا نفرنسنگ وغیرہ کے آئی پیز سسٹم میں وائٹ لسٹ کیے جا رہے ہیں، ایسی تمام کمپنیاں جو پاکستان میں بین الاقوامی کالز لانے کی مجازہیں انھیں فی الفور اپنے آئی پی ایڈریسز کو پی ٹی اے سے رابطہ کر کے وائٹ لسٹ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ورنہ بغیر کسی مزید نوٹس کے ان کو بند کر دیا جائے گا۔