ایم کیو ایم کے وفد کی مسلم لیگ نواز کے وفد سے ملاقات

میں اپنی جماعت کی جانب سے ایم کیو ایم کے وفد کا تہہ دل سے شکریہ اداکرتا ہوں۔ سینیٹر اسحاق ڈار

میں اپنی جماعت کی جانب سے ایم کیو ایم کے وفد کا تہہ دل سے شکریہ اداکرتا ہوں۔ سینیٹر اسحاق ڈار ۔ فوٹو فائل

ایم کیو ایم کے وفد نے ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں مسلم لیگ(ن) کے وفد سے ملاقات کی۔


ملاقات کےبعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کا صرف ایک ایجنڈا ہے اور وہ ہے پاکستان کا استحکام اورسلامتی، اسی حوالے سے ہم تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے مزاکرات کررہے ہیں، تاکہ ملک کو لاحق داخلی اورخارجی خطرات سے نمٹا جاسکے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ عوامی مسائل پر مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کا نقظہ نظر یکساں ہے اور ایم کیو ایم حکومت میں ہوتے ہوئے بھی عوامی مسائل پراپوزیشن کی جماعتوں سے ملاقات کررہی ہے ، انھوں نے کہا کہ وہ اس ملاقات پر ایم کیوایم کے شکرگزار ہیں، سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ انتخابات کا سال ہے اورکوئی بھی جماعت اکیلے کچھ نہیں کرسکتی۔
Load Next Story