کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی اٹھا لی گئی
سندھ حکومت نے 13 نومبر کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈبل سواری پر پابندی عائد کی تھی۔
کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی اٹھا لی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ شہر میں ڈبل سواری پر عائد پابندی میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت نے 9 اور10 محرم الحرام پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈبل سواری پر پابندی عائد کی تھی تاہم اس میں دو مرتبہ 2، 2 روز کی توسیع کی گئی تھی۔