ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کا ’’شہرملال‘‘ نفرتوں میں پھنسے محبت کرنیوالوں کی کہانی

فنکاروں نے تقریب میں دوران ریکارڈنگ یادگارلمحات اور درپیش چیلنجز کے حوالے سے دلچسپ معلومات سےآگاہ کیا

فنکاروں نے تقریب میں اپنے کرداروں کے علاوہ دوران ریکارڈنگ یادگارلمحات کے حوالے سےبھی دلچسپ معلومات سےآگاہ کیا، فوٹوایکسپریس

ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر رواں ماہ نشر ہونے والے ٹی این آئی پروڈکشنز کے پیش کردہ نئے ڈراما سیریل ''شہر ملال'' کی تعارفی تقریب ٹی این آئی ہاؤس میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں ڈرامے کی اسٹارکاسٹ کے علاوہ میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ بلاگرز نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔



تقریب میں ڈرامے کے ہدایت کار فرقان آدم اور ایگزیکٹیو پروڈیوسر ذیشان خان کے علاوہ مرکزی کرداروں ماریہ واسطی، شہودعلوی، علی عباس، حاجرہ یامین، زینب قیوم، عید محمد سالم، سائرہ اصغر، رابعہ کلثوم، ریحان، حمیرا ظہیر، عمران رضا اورفوزیہ مشتاق نے شرکت کی۔




ڈراما کاسٹ نے میڈیا کو ڈراما سیریل میں اپنے کرداروں کے علاوہ دوران ریکارڈنگ پیش آنے والے یادگارلمحات اور درپیش چیلنجز کے حوالے سےبھی دلچسپ معلومات سے آگاہ کیا۔



ڈراماسیریل ''شہرملال'' کی ہدایت کاری فرقان آدم نے کی ہے، سعدیہ اختر نے اسے تحریر کیا ہے جب کہ ذیشان خان نے ڈرامے کو پروڈیوس کیا ہے۔ ڈرامے کی پہلی قسط ناظرین 13 فروری جمعرات رات 9 بجے سے ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پردیکھ سکیں گے۔



https://www.youtube.com/watch?v=1bW-CiVtQME&feature=youtu.be
Load Next Story