شبر زیدی کی مشاورت سے نیا چیئرمین ایف بی آر لگائیں گے عبدالحفیظ شیخ
شبر زیدی کی طبیعت بہتر نہ ہوئی تو ان کا متبادل دیکھیں گے، مشیر خزانہ
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی مشاورت سے اس عہدے کے لیے نئی تعیناتی کریں گے۔
مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں عوام کے لیے اشیائے خور و نوش کے ریلیف پیکیج کو حتمی شکل دی گئی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے حوالے سے بھی بات کی۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی کام جاری رکھنے سے معذرت
ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ شبر زیدی میرے پسندیدہ شخص ہیں، ان کی طبیعت بہت خراب ہے اور وہ لمبی چھٹیوں پر ہیں، ان کی واپسی کا فیصلہ ڈاکٹر کرے گا۔
مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ اگر شبر زیدی کی طبیعت بہتر نہ ہوئی تو ان کا متبادل دیکھیں گے، ایف بی آر کا نیا چیئرمین تلاش کیا تو شبر زیدی کی مشاورت سے کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذکرات چل رہے ہیں۔
واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے عہدے پر کام جاری رکھنے سے معذرت کرلی ہے تاہم انہوں نے تاحال تحریری طور پر استعفی نہیں دیا۔