پی ایف یو جے کی کال پر یوم شہدائے صحافت منایاگیا
کے یو جے کے تحت پریس کلب پر شمعیں روشن کی گئیں، نثار کھوڑو اور دیگر کا خطاب
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر ملک بھر میں یوم شہدائے صحافت منایا گیا اور فرائض کی ادائیگی میں اپنی جانیں دینے والے بہادر صحافیوں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں، اس سلسلے میں کراچی یونین آف جرنلسٹس کے تحت بھی پریس کلب پر جاں بحق صحافیوں کی یاد میں شمعیں روشن کی کی گئی ۔
اس موقع پرسندھ کے سینئروزیرنثارکھوڑونے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحافیوں کی قربانیوں کوکبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، پاکستان پیپلزپارٹی صحافیوں کی پیشہ ورانہ خدمات کے دوران قربانیاں دینے والوں کوسلام پیش کرتی ہے، ان کا کہناتھاکہ جمہوریت کی بحالی اوراستحکام میں صحافیوں کی خدمات قابل قدرہیں، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکریٹری جنرل امین یوسف نے اپنے خطا ب میں دنیا بھرکے شہید صحافیوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ آزادی صحافت کے لیے ہماری قربانیوں کاسلسلہ رکانہیں ہے، ہم حق اورسچ کے لیے اپنے قلم کوآزادرکھیں گے، انھوں نے کہاکہ جوطاقتیں صحافیوں کے درمیان تقسیم کرنے کی سازشیں کررہی ہیں۔
ہم اپنے اتحادسے اسے ناکام بنادیں گے ،کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدرجی ایم جمالی نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہمارے سیکڑوں صحافی پیشہ ورانہ خدمات دیتے ہوئے شہید ہوئے لیکن انھوں نے ہمت نہیں ہاری اورآزادی صحافت پرسمجھوتا نہیں کیا، کراچی یونین آف جرنلسٹس کے سیکریٹری جنرل واجدرضا اصفہانی نے اپنے خطاب میں کہاکہ صحافیوں نے جوقربانیاں دیں وہ پاکستان کی جمہوری تاریخ میں یادرکھی جائیں گی، مظاہرے سے پی ایف یوجے کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل اقتدارانور،کراچی یونین آف جرنلسٹس کے جوائنٹ سیکریٹری شاہدغزالی، ممبرایگزیکٹوکونسل ملک آفتاب حسین سمیت سینئرصحافیوں سالک مجید اوربچل لغاری نے بھی خطاب کیا۔