پی ایم ڈی سی تحلیل کرنیکا صدارتی آرڈیننس کالعدم قرار

پاکستان میڈیکل کمیشن کی تشکیل بھی غیر قانونی قرار، تمام ملازمین کو بھی بحال کردیا

پاکستان میڈیکل کمیشن کی تشکیل بھی غیر قانونی قرار، تمام ملازمین کو بھی بحال کردیا۔ فوٹو: فائل

HYDERABAD:
اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بنچ جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ( پی ایم ڈی سی ) تحلیل کرنے کے صدارتی آرڈیننس کو کالعدم قرار دیدیا۔


اسلام آباد ہائیکورٹ نے مختصر فیصلہ میں پی ایم ڈی سی کی جگہ قائم پاکستان میڈیکل کمیشن کی تشکیل بھی غیر قانونی قراردیتے ہوئے پی ایم ڈی سی کے تمام ملازمین کو بھی بحال کردیا، پی ایم ڈی سی کو صدراتی آرڈیننس کے ذریعے ختم کرنیکا فیصلہ غیر قانونی قرار دیدیا گیا۔

واضح رہے کہ جسٹس محسن اختر نے پی ایم ڈی سی ملازمین کی درخواست پر 8 جنوری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، فیصلہ سنتے ہی بحال ہونیوالے ملازمین ایک دوسرے کو مبارکبادیں دیتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔
Load Next Story