آرٹیکل 6 کی کارروائی 12 اکتوبر سے ہونی چاہیے خورشید شاہ

سانحہ راولپنڈی میں بیرونی ہاتھ ملوث تھاتو ایجنسیاں کیاکررہی تھیں؟اپوزیشن لیڈر

18جنوری کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات کاانعقاد انتظامی طورپر ممکن نہیں، نثار کھوڑو فوٹو: فائل

قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاکہ پرویزمشرف کیخلاف آرٹیکل6کی کارروائی 12اکتوبرسے ہونی چاہیے۔

یہ چاہتے ہیں سانپ مار کر لاٹھی بچالیں،آرٹیکل6میں مشرف اکیلے نہیں آتے، سارے لوگ مشاورت میں شامل ہوتے ہیں،طاقت کے زورپرنیٹوسپلائی روکناطاقت ضائع کرنے کے مترادف ہے حکومت سیاسی جماعتوںکواعتمادمیں لے،چاہے ایک دن کیلیے ہی پارلیمنٹ کااجلاس فوری بلائی جائے،جب بھی بڑے واقعات ہوئے وزیراعظم ملک سے باہرتھے،اگربیرونی ہاتھ ملوث تھاتوپھرایجنسیاں کیاکررہی تھیں؟وزیراعظم سے چیف الیکشن کمیشن کے حوالے سے بات ہوئی ہے،کمیٹی بن گئی ہے اگرہم کسی نام پرمتفق ہوئے تو ٹھیک ہے اگراتفاق نہ ہواتوتب بھی نام کمیٹی کوجائے گا، کمیٹی کی مرضی ہے کہ اس نام کومنظور کرے یانہ کرے۔ صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ نیٹو سپلائی روکنے کی بات کی جارہی ہے۔

ہم نے بھی سپلائی روکی تھی کیانتیجہ نکلا؟حکومت موجودہ حالات پرسیاسی جماعتوں میں اعتماد میں لے ،ہم اندرونی اوربیرونی جنگ میں پھنسے ہوئے ہیں،مرکزی حکومت صوبائی حکومت کے نیٹوسپلائی بند کرنے معاملے سے الگ نہیں ہو سکتی۔




مرکزی حکومت صوبائی حکومت سے بات کرے ۔انھوں نے کہاکہ مارشل لا3نومبر کو لگایا 12اکتوبر 1999کو لگا اونٹ کومار کرذبح کر دیاگیااور اس پرکچھ نہیں ہوا،اگر پرویز مشرف آرمی چیف اور صدر نہ ہوتے تو پھرپکڑ لیاجاتاصرف ایک ہی وجہ ہے یہ چاہتے ہیں سانپ مار کرلاٹھی بچا لیں۔

12اکتوبرکے مارشل لاکو کس نے توثیق دی؟حکومت نے مشرف ایشوپربات کی ہے نہ ہی پنڈی کے ایشوپر بات ہوئی،ماضی میں ہمیشہ اپوزیشن کا لڑائی والا کردار رہا ہے مسلم لیگ ن نے ہمارے دورمیں آخری سال میں ماضی کی اپوزیشن کا رویہ دہرایا،حکومت آپس میں مشاورت نہیں کرتی توہم سے کیاکریں گے۔دریں اثناء سندھ کے سینئروزیر برائے تعلیم وخواندگی نثاراحمد کھوڑونے کہاہے کہ ہم بلدیاتی انتخابات کراناچاہتے ہیں لیکن 18جنوری کوسندھ میں بلدیاتی انتخابات کاانعقاد انتظامی طورپر ممکن نہیں، اس تاریخ میںتوسیع کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیاجا سکتاہے۔ وہ کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔

Recommended Stories

Load Next Story