شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں 4 اہلکار شہید 7 زخمی

دھماکے کے بعدسیکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی فائرنگ سے 4 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ فوٹو : فائل

بنوں میران شاہ روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر خودکش حملے کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید اور 7 زخمی ہو گئے جبکہ جوابی کارروائی سے 4 حملہ آور ہلاک ہوگئے۔


شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے علاقے شوہ میں بنوں میران شاہ روڈ پر خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کے ساتھ ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 7 زخمی ہوگئے جبکہ چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی فائرنگ سے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے زخمی اہلکاروں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

حملے کے بعد میر علی ٹل روڈ کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لئے بند کردیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

Recommended Stories

Load Next Story