سانحہ راولپنڈی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہےمرتکب افراد کی نشاندہی کی جائے وزیراعظم

نفرت انگیز مواد، منافرت پرمبنی لاؤڈاسپیکرکااستعمال اور وال چاکنگ ختم کی جائے، وزیر اعظم

پولیس نفرت انگیز مواد کی روک تھام کے لئےاقدامات کرے، وزیراعظم۔ فوٹو : فائل

وزیر اعظم میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ سانحہ راولپنڈی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے،اس غفلت کےمرتکب افرادکی نشاندہی کی جائے۔

وزیر اعظم آفس اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں اعلیٰ سچح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید، ڈی جی آئی ایس آئی، سیکرٹری داخلہ اور پنجاب کے چیف سیکریٹری اور سیکرٹری داخلہ نے شرکت کی اجلاس میں امن و امان اور ڈرون حملوں کے بعد کی صورتحال سمیت طالبان سے مذاکرات اور دیگر اہم امور پر غور کیا گیا، ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیر اعظم کو ملک کی اندرونی اور سرحدی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی ہے۔


اجلاس میں وزیر اعظم کو سانحہ راولپنڈی کی ابتدائی رپورٹ بھی پیش کی گئی، اس کے علاوہ وزیراعظم بتایا گیا کہ سانحہ راولپنڈی میں11افرادجاں بحق اور56زخمی ہوئے۔ فوٹیج کی مدد سے 9 افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے، جس پر وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ راولپنڈی کا واقعہ مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے،پولیس اورانتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی اور نااہلی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے پتھراؤ، نفرت انگیزتقاریر اورفائرنگ کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ستی کا مظاہرہ کرنے کے بجائے جلد از جلد اس سانحے میں ملوث افراد کی نشاندہی اور قانون کا احترام نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی شروع کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس نفرت انگیز مواد، منافرت پرمبنی لاؤڈاسپیکرکااستعمال اور وال چاکنگ ختم کرے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیاپرمذہبی منافرت پرمبنی پروپیگنڈا قابل افسوس ہے،انٹرنیٹ سے نفرت پھیلانےوالوں کے خلاف کارروائی کاقانون پیش کیاجائے اور اس سلسلے مین سائبرقوانین پرمبنی مسودہ منظوری کے لئے آئندہ چندروزمیں منظوری بھجوایاجائے۔
Load Next Story