حافظ سعید کو دہشت گردی کے مقدمات میں 11 سال قید

انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے امیر جماعت الدعوہ پر 30 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا

انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے امیر جماعت الدعوہ پر 30 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا

انسداد دہشت گردی عدالت نے امیر جماعت الدعوہ حافظ محمد سعید کو دہشت گردی کے مقدمے میں 11 سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

لاہور میں انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے امیر جماعت الدعوہ حافظ محمد سعید کے خلاف دو کیسز میں محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے حافظ سعید سمیت دو ملزمان کو دو مقدمات میں ٹرائل مکمل ہونے پر ساڑھے پانچ پانچ سال قید اور 15، 15 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم دے دیا۔ عدالت نے مجموعی طور پر حافظ سعید کو 11 سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

پولیس نے ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا جہاں ان کی موجودگی میں انہیں سزا سنائی گئی.


یہ بھی پڑھیں: کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن، مساجد اور مدارس سرکاری تحویل میں

حافظ محمد سعید کیخلاف محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے غیر قانونی فنڈنگ کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا تھا۔ دونوں کیسز میں حافظ سعید کے خلاف 23 گواہوں نے بیانات قلمبند کرائے۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت الدعوۃ سمیت کالعدم تنظیموں کی فنڈ ریزنگ پر پابندی عائد

حافظ محمد سعید پر دہشت گردی کو پروان چڑھانے اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کے الزامات تھے۔
Load Next Story