وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقاتسانحہ راولپنڈی سمیت ملکی صورت حال پر تبادلہ خیال

ملاقات میں مختلف شہروں میں امن وامان کےلیےفوج کی خدمات کے امور پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملکی سیکیورٹی کی صورت حال پر با ت کی گئی۔ فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں عسکری اور سول قائدین نے ملکی سیکیورٹی اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔


وزیر اعظم آفس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سلامتی اورپیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کےعلاوہ مختلف شہروں میں امن وامان کےلئےفوج کی خدمات کے امور پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ آرمی چیف نے وزیر اعظم کو فارمیشن کمانڈرز کانفرنس سے متعلق اعتماد میں لیا۔ اس سے قبل جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی صدارت میں آخری فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملکی سرحدوں کی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور ملک میں امن وامان کی صورتحال سمیت مسلح افواج کے پیشہ وارانہ امور کا جائزہ لیا گیا۔

واضح رہے کہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے 29 اگست 1971 کو پاکستان آرمی میں بطور سیکنڈ لیفٹینٹ شمولیت اختیار کی اور اسی سال انہوں نے بھارت کے ساتھ ہونیوالی جنگ میں بھی بھرپور حصہ لیا۔ اکتوبر 2004 سے اکتوبر 2007 تک وہ ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر فائز رہے بعد ازاں سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کی ریٹائرمنٹ کے بعد پاک فوج کے سربراہ مقرر ہوئے۔ سابق حکومت کی جانب سے جنرل کیانی کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع بھی کی گئی، ملازمت کی مدت مکمل ہونے پر وہ رواں ماہ 29 نومبر کو عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔
Load Next Story