حکومت کا آئندہ بجٹ میں 280 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

ٹیکس وصولیوں کو بڑھایا جائے گا اور نئے ٹیکسز فوری طور پر نہپں آئندہ بجٹ میں لگائیں گے، ایف بی آر

آئی ایم ایف نے منی بجٹ لانے کا مطالبہ نہیں کیا، وزارت خزانہ ذرائع۔ فوٹو: فائل

حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوران آئندہ بجٹ میں 280 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے پر رضا مند ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کل مکمل ہوں گے، اور کل پالیسی سطع کے حتمی مذاکرات کے بعد اعلامیہ جاری ہوگا، زرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اگلے بجٹ میں 280 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے جب کہ آئی ایم ایف نے منی بجٹ لانے کا مطالبہ نہیں کیا۔


ذرائع ایف بی آر کے مطابق حکومتی اقدامات کے ذریعے ٹیکس وصولیوں کو بڑھایا جائے گا، نئے ٹیکس فوری طور پر نہیں بلکہ آئندہ بجٹ میں لگائیں گے، اگلے بجٹ میں ٹیکس استثنٰی ختم کرنے کی کوشش کریں گے، آئی ایم ایف کو بتایا ہے کہ ٹیکس وصولیوں میں 16 فیصد اور مقامی ٹیکس وصولیوں میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے، جب کہ مقامی سیلز ٹیکس کی وصولی 40 فیصد تک بڑھی ہے۔

ذرائع ایف بی آر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ٹیکس اہداف کو کم کرنے پر بات چیت جاری ہے، جب کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اگلے مالی سال کے بجٹ پر بھی بات چیت ہورہی ہے۔

 
Load Next Story