گوجرانوالہ میں گھر کی چھت گرنے سے 3 بہن بھائی جاں بحق
جاں بحق ہونے والوں میں 8 سالہ کرن، 5 سالہ علی، 2 سالہ ساحل شامل ہیں، ریسکیو ذرائع
علی پور چٹھہ کے علاقہ چراغ آباد میں گھر کی بوسیدہ چھت گرنے سے 3 بہن بھائی جاں بحق جب کہ میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں علی پور چٹھہ کے علاقہ چراغ آباد میں گھر کی بوسیدہ چھت گرگئی جہاں ملبے تلے دب کر 3 کمسن بہن بھائی جاں بحق جب کہ میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 8 سالہ کرن، 5 سالہ علی، 2 سالہ ساحل شامل ہیں، زخمی ارم اور عرفان کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے تینوں بچوں کی لاشوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ اس افسوسناک واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔