پارلیمنٹ میں غیر اخلاقی زبان کا استعمال مہوش حیات بھی بول پڑیں

پارلیمنٹ کے تقدس کو برقرار رکھنے کیلیے ایک حد کی ضرورت ہوتی ہے تاہم یہاں یقینی طور پر اسے پار کیا گیا، مہوش حیات

یہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے جب ہمارے سیاستدان ایک دوسرے پر اس طرح ذاتی حملے کرتے ہیں، مہوش حیات فوٹوفائل

اداکارہ مہوش حیات نے قومی اسمبلی میں سیاستدانوں کی جانب سے استعمال کی جانے والی غیر اخلاقی زبان پر غصے کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز قومی اسملبی کے اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے غیر اخلاقی زبان استعمال کی۔ مہوش حیات نے قومی اسمبلی اجلاس کا ایک مختصر ویڈیو کلپ شیئر کراتے ہوئے سیاستدانوں اور وزرا کی جانب سے پارلیمنٹ میں غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے اور پارلیمنٹ کا تقدس پامال کرنے پر غصے اور حیرت کا اظہار کیا۔


یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات سرعام پھانسی کی مخالفت کرنیوالوں پر پھٹ پڑیں

مہوش حیات نے ٹوئٹر پر لکھا یہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے جب ہمارے سیاستدان ایک دوسرے پر اس طرح ذاتی حملے کرتے ہیں یہ کہیں بھی قابل قبول نہیں ہے۔ پارلیمنٹ کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے ایک حد ہوتی ہے تاہم یہاں یقینی طور پر اس حد کو پار کیا گیا۔ اپنی بات کہنے کے اور بھی بہتر طریقے ہوسکتے ہیں۔ مستقبل میں اس حوالے سے مناسب اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

Load Next Story