سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
فی تولہ سونا 90750 روپے اور دس گرام سونا بڑھ کر 77803روپے کا ہوگیا
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 100 روپے اور 85 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ ہوگیا اور عالمی بازار میں سونا فی اونس 1576 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا، دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 100 روپے اور 85 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد 90 ہزار 750 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 77 ہزار 803 روپے تک پہنچ گئی۔