دنیا کی بہترین فوج کی 6 سال قیادت اہم ترین اعزاز ہے آرمی چیف

مجھے دنیا کی بہترین فوج کی کمانڈکرنے کا موقع ملا جوکہ دنیابھرمیں پیشہ وارانہ کارکردگی کے حوالے سے پہچان رکھتی ہے

دہشت گردی کیخلاف بہترین حکمت عملی اپنائی،امید ہے آنے والی قیادت بھی اعلیٰ روایات آگے بڑھائے گی،الوداعی خطاب فوٹو :فائل

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ خدا کا شکرہے کہ مجھے دنیا کی بہترین فوج کی کمانڈکرنے کاموقع ملا ہے جوکہ دنیابھرمیں پیشہ وارانہ کارکردگی کے حوالے سے ایک پہچان رکھتی ہے،دنیا کی بہترین فوج کی6 سال قیادت اہم ترین اعزاز ہے۔

 

آرمی چیف نے ریٹائرمنٹ سے جی ایچ کیو میں اپنی آخری فارمیشن کمانڈرزکانفرنس کی صدارت کی۔ کانفرنس میں ملک کودرپیش اندرونی وبیرونی سلامتی کی صورتحال سمیت مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ جنرل کیانی نے فارمیشن کمانڈرزکانفرنس میں فوج کی آپریشنل تیاریوں پراطمینان کااظہارکیا اور کہاکہ پاک فوج دنیا کی بہترین فوج میں شامل ہے۔کانفرنس میںشریک فوجی افسروں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہونے والی کامیابیوں، اورفوجی جوانوں کے مورال کوبلندکرنے کے حوالے سے جنرل کیانی کی خدمات کی کھل کرتعریف کی اوران کی پیشہ ورانہ سرپرستی کوسراہا۔ اجلاس میں پاک امریکا تعلقات، افغانستان کی سرحدی صورتحال، ڈرون حملوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سمیت قوم کودرپیش مشکلات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔


ذرائع کے مطابق جنرل کیانی نے کانفرنس میں شریک تمام فارمیشن کمانڈرز، کورکمانڈرز اورپرنسپل آفیسرکابھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے جنرل کیانی کوبھرپورسپورٹ کیااورفرائض کی ادائیگی میں ان کی معاونت کی۔ جنرل کیانی نے کہاکہ پاک فوج اپنی کارکردگی کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہے اوریہ ہمیشہ مزیدبہتری کیلیے کوشاں رہاہے۔



ذرائع کے مطابق کانفرنس میں جنرل کیانی نے اپنے رفقا کے ساتھ ہلکے پھلکے انداز میں بھی گفتگوکی اوریہ فارمیشن کمانڈرز کا اجلاس کافی طویل رہا۔ ذرائع نے بتایا کہ جنرل کیانی نے فارمیشن کمانڈرز کوفوج میں اپنے ابتدائی دورکے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاک فوج جیسے ادارے کومستحکم کرنے کے سلسلے میں کئی جدیداسٹڈیز کرائی گئیں اورفوج میں پیشہ وارانہ طریقے سے نئی روح پھونکی گئی۔جنرلزاور بریگیڈیئرز کونئے نئے ٹاسک سونپے گئے جس سے فوج کی پیشہ وارانہ کارکردگی بے مثال بن کرسامنے آئی۔

کانفرنس میں جنرل اشفاق پرویز کیانی کی پیشہ ورانہ سوجھ بوجھ اورخدمات کوسراہا گیا۔جنرل اشفاق پرویز کیانی کی اس ماہ کے آخر میں ریٹائرمنٹ کے باعث ان کی صدارت میں ہونے والی یہ آخری فارمیشن کمانڈزرکانفرنس تھی ۔آئی این پی کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلیے بہترین صلاحیتوں کا استعمال کیا۔انھوں نے مزید کہاکہ سیکیورٹی امور اوردہشت گردی جیسے مسائل سے نمٹنے کیلیے بہترین حکمت عملی اختیار کی، امید ہے آنے والی قیادت اعلی روایات کوآگے بڑھائے گی۔
Load Next Story