سلامتی کونسل میں توسیع کے بعد مستقل رکنیت مل جائیگیبھارت

ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان بھارت ایک اہم کردار ورابطے کی حیثیت رکھتا ہے

پاکستان سے براہ راست کوئی خطرہ نہیں، دونوں ملکوں میں اعتماد کا قیام ایک امتحان ہے۔ فوٹو: فائل

بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشید نے کہاہے کہ سلامتی کونسل میںاصلاح اورتوسیع کے بعد بھارت کو مستقل رکنیت مل جائے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سنگاپور میں ایک عالمی تھنک ٹینک کوانٹرویو دیتے ہوئے سلمان خورشید نے کہاکہ ترقی یافتہ اورترقی پذیرممالک کے درمیان بھارت ایک اہم کرداراور رابطے کی حیثیت رکھتا ہے۔ امیدہے کہ جونہی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں توسیع ہوگی، بھارت کومستقل رکن ملک کا درجہ مل جائے گا۔




ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت، چین، امریکا اور روس کے ساتھ مل کربہت کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ جی ٹوئنٹی ممالک کے ساتھ بھی اس کے تعلقات مثالی ہیں۔ بھارتی خبرایجنسی کوانٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان سے بھارت کوبراہ راست کوئی خطرہ نہیں۔ مسئلہ کشمیر، تجارت سمیت تمام امورپر کھل کربات ہوئی۔ دونوں ممالک اس بات پرمتفق ہیں کہ دہشت گردی کا مشترکہ خاتمہ کیاجائے تاہم دونوں ملکوں میں اعتمادکی فضا قائم کرنا ایک امتحان ہے۔
Load Next Story