کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی

فی تولہ سونا 90900 روپے اور دس گرام سونا بڑھ کر 77932روپے کا ہوگیا

عالمی بازار میں سونا 8 ڈالر کے اضافے سے 1584 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ (فوٹو: فائل)

سونے کی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 150 روپے اور 129 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کا اضافہ ہوا اورعالمی بازار میں سونا فی اونس 1584 ڈالر پر پہنچ گیا، عالمی مارکیٹ کا اثر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی نظر آیا اور پاکستان میں فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 150 روپے اور 129 روپے کا اضافہ ہوگیا۔


قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 90 ہزار 900 روپے جب کہ دس گرام سونے کی اضافے کے بعد 77 ہزار 932 روپے تک پہنچ گئی۔

 
Load Next Story