الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات میں مقناطیسی سیاہی استعمال نہ کرنے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن نے پی سی ایس آئی آر کو عام سیاہی کی کوالٹی بہتر بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں مقناطیسی سیاہی استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلدہات انتخابات کے بروقت انعقاد کے لئے انتظامات پر غور کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں مقناطیسی سیاہی کا استعمال نہ کیا جائے کیونکہ اگر عام روشنائی کے معیار کو ہی بہتر بنالیا جائے تو انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کا عمل ممکن بنیاجاسکتا ہے وہیں اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن نے فیصلے کے بعد پی سی ایس آئی آر کو عام سیاہی کی کوالٹی بہتر بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
واضح رہے کہ پی سی ایس آئی آر نے الیکشن کمیشن سے مقناطیسی سیاہی کی تیاری کے لئے مارچ تک کا وقت مانگا تھا۔