بھارتی ریاست اتر پردیش میں دیپیکا اور رنویر کی ’’رام لیلا‘‘ کی نمائش پر پابندی عائد
فلم کے نام سے ہندوؤں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، الہ آباد ہائی کورٹ
بھارتی ریاست اتر پردیش کی ہائی کورٹ نے دیپیکا پدوکون اور رنویر سنگھ کی نئی فلم ''گولیوں کی راس لیلا، رام لیلا'' کی ریاست بھر میں نمائش پر پابندی عائد کردی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق الہ آباد ہائی کورٹ کے دو ججوں پر مشتمل لکھنو بینچ نے ایک ہندو مذہبی تنظیم کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی اور دونوں فریقین کا موقف سننے کے بعد یہ فیصلہ سنایا کہ فلم ''رام لیلا'' میں بھگوان رام کی لیلا کا نام استعمال کرکے ہندوؤں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اس لئے ریاست میں اس کی نمائش فوری طور پر روک دی جائے۔
واضح رہے کہ ''گولیوں کی راس لیلا، رام لیلا'' اب تک بھارت میں 70 کروڑ روپے کما چکی ہے تاہم اس سے قبل بھی ایک عدالت نے اس فلم کو ریلیز سے روک دیا تھا لیکن فلم کے پروڈیوسر نے دوسری اعلیٰ عدالت سے ماتحت عدالتی حکم کو کالعدم قرار دے دیئے تھے۔