نعیم الحق کی وفات پر پی ٹی آئی کا 3 روزہ سوگ کا اعلان سیاسی سرگرمیاں معطل
تحریک انصاف کا مرکزی سیکرٹریٹ تعزیت و فاتحہ خوانی کیلئے کھلا رہے گا، زاہد حسین کاظمی
پاکستان تحریک انصاف نے نعیم الحق کی وفات پر تمام سیاسی سرگرمیاں 3 دن کے لیے معطل کردیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر کی ہدایت پر مرکزی نائب صدر و منتظم مرکزی سیکرٹریٹ زاہد حسین کاظمی نے آئندہ 3 روز کیلئے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔
اعلان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 3 روز تک پارٹی کی تمام سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں گی تاہم پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی سیکرٹریٹ تعزیت و فاتحہ خوانی کیلئے کھلا رہے گا، نعیم الحق مرحوم کی ملک و جماعت کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں بھی مرحوم رہنما کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے گا۔