صدر وزیر اعظم اورآرمی چیف کی کبڈی ٹیم کو مبارک باد
پاکستان نے پہلی بار کبڈی ورلڈ کپ 2020 اپنے نام کیا ہے
صدرمملکت، وزیر اعظم پاکستان اور آرمی چیف نے ورلڈ کپ جیتنے پر کبڈی کی قومی ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے ''پاکستان کبڈی ٹیم کو کبڈی کے عالمی کپ کی جیت کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہمیں اس جیت کو اس خطے اور اس دنیا میں امن کے نام کرنا چاہیے۔ ہم سب کو آپ پر فخر ہے.''
وزیر اعظم عمران خان نے کبڈی ٹیم کے نام مبارک باد کے پیغام میں کہا کہ ملک و قوم کا نام روشن کرنے والی ٹیم پر فخر ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے جاری کردہ ٹوئیٹ میں کہا گیا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کبڈی ورلڈ کپ جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ مقابلوں میں شریک تمام ٹیموں ںے بہترین کھیل پیش کیا۔ انہوں ںے کہا فائنل میں دونوں ٹیموں کی بہترین کارکردگی لائق تحسین ہے۔