ایس ایس پی گمشدگی کیس میں قریبی دوست کے سنسنی خیز انکشافات
زیر حراست اسد کی نشاندہی پر پارٹی گرلز اور منشیات فروشوں کے موبائل فون ٹریک
ایس ایس پی مفخر عدیل اورسابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شہباز احمد تتلہ کی گمشدگی اور اغوا کیس کی اہم رپورٹ آئی جی پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام کو بھجوا دی جائیگی۔
ایس ایس پی مفخر عدیل اورسابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شہباز احمد تتلہ کے مشترکہ قریبی دوست اسد بھٹی نے پولیس کو دوران تفتیش میں کئی اہم سنسنی خیز انکشافات کر دیے جن کی روشنی میں تفتیش کا رخ تبدیل کر دیا گیا ، برآمد ہونے والے کیمیکل ڈرم سے جو واردات کی گئی اس کے متعلق اب پولیس تفتیش آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔
کیمیکل ڈرم سے کیا کام کیا گیا اس سے افسران کو آگاہ کر دیا گیا ، پولیس نے اس کیس میں کئی فارم ہاؤسز اور پارٹیاں کرنیوالوں کو بھی حراست میں لے رکھا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کیس میں جو بھی واردات رونما ہوئی ہے وہ فیصل ٹاؤن والے کرائے کے مکان میں ہوئی لیکن پولیس نے حراست میں ایسے افراد کو بھی لے رکھا ہےجن کا صرف ایس ایس پی مفخر عدیل اور شہباز تتلہ سمیت ان کے دیگر دوستوں کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ تھا اور بعض کو دونوں افراد سے ملے کافی عرصہ ہو چکا ہے لیکن پولیس ان کو حراست میں لئے ہوئے ہے، ذرائع کے مطابق پولیس کے اعلیٰ افسران نے ایس ایس پی مفخر عدیل کیخلاف ایک نوٹ بھی درج کیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد بھٹی نے دوران تفتیش فیصل ٹاؤن والے گھر میں ہونیوالی پارٹی کے متعلق تمام حقائق سے آگاہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ جو بھی واردات رونما ہوئی ہے اس میں وہ بے قصور ہے جو کچھ ہوا اس کے ذمے دار ایس ایس پی مفخر عدیل ہے۔