حکومت نے بلدیاتی اداروں کو بدعنوانی کا گڑھ بنا دیا قادر مگسی
سابق ناظمین نے کرپشن کی انتہا کر دی،من پسند نتائج کیلیے حلقہ بندیاں دھاندلی کا آغاز ہے، قادر مگسی۔
سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات ضرور ہوں گے، ایس ٹی پی جلد بازی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا حصہ نہیں بننا چاہتی تھی۔
تاہم تاریخ میں توسیع کے بعد بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی حلقہ بندیاں بلدیاتی انتخابات میں من پسند نتائج حاصل کرنے کیلیے دھاندلی کا آغاز ہے، حکومت نے بھی بلدیاتی اداروں کو بدعنوانیوں کا گڑھ بنا دیا ہے، ٹی ایم اوز کے ذریعے مال لوٹا جا رہا ہے ۔ بلدیاتی ادارے تباہ ہوچکے ہیں اور شہری بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے بلدیاتی نظام میں کرپشن کی انتہا کردی گئی تھی جن کے پاس گدھا گاڑی بھی نہیں تھی، ناظم بننے کے بعد انہوں نے قیمتی گاڑیاں خرید لیں۔
آج تک اس بات کی تحقیقات نہیں کی گئیں کہ ان کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا۔ سابق ناظمین کی کرپشن کی تحقیقات کرکے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی حکومت نے بھی سندھ کے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا، لوگ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور آلو، ٹماٹر تک ان کی پہنچ سے باہر ہو گئے ہیں۔کراچی آپریشن مصلحت پسندی کا شکار ہوکر اپنی افادیت کھو بیٹھا ہے جب تک دہشت گردوں کے خلاف بغیر دباؤ میں آئے کارروائی نہیں کی جائے گی آپریشن کے مثبت نتائج نہیں نکل سکتے۔ اس موقع پر ایس ٹی پی کے مرکزی رابطہ سیکریٹری ڈاکٹر احمد نوناری اور ضلعی صدر اعجاز نوناری بھی موجود تھے۔