طالبان کیخلاف کارروائی سے ملک میں امن ہوگا علامہ حسن ظفر
تکفیری گروہ عید میلاد النبی اور عزاداری کے جلوسوں پر پابندی لگوانا چاہتا ہے
MULTAN:
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل و مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ تکفیری گروہ اور طالبان دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہی ملک میں امن و امان کو بحال کر سکتا ہے۔
پاکستان کے محب وطن شیعہ سنی عوام آج سید الشہدا اما م حسین کی شان میں ہو نے والی گستاخی اور امن دشمن قوتوں کی سازشوں کے خلاف ملک گیر یو م عظمت نواسہ رسول منائیں گے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے صوبائی سیکریٹریٹ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، علامہ سید حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ تکفیری ٹولہ غیر ملکی ایما پر پاکستان کی بنیادو ں کو کھوکھلا کرنے کے درپے ہے۔
سانحہ راولپنڈی کے فوراً بعد ملتان، چشتیاں سمیت کوہاٹ میں مساجد و امام بارگاہوں پر حملے اور دہشت گردانہ کارروائیاں دراصل اس بات کا ثبوت ہیں کہ تکفیری دہشت گرد ٹولے نے پہلے سے طے منصوبہ بندی کے تحت عاشورا کے جلوس عزاء کے دوران ہنگامہ آرائی کی، ان کا کہنا تھا کہ سانحہ راولپنڈی کی آڑ میں دہشت گرد تکفیری گروہ چاہتا تھا کہ عید میلاد النبی اور عزاداری کے جلوسوں پر پابندی عائد کی جائے ۔