کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جیل وارڈن جاں بحق
جیل وارڈن عبدالرشید کوئٹہ میں ڈیوٹی کرتا تھا اور اس کا تعلق مستونگ سے ہے، پولیس
ہزار گنجی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جیل وارڈن جاں بحق ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عبدالرشید نامی جیل وارڈن جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والے وارڈن کا تعلق مستونگ سے تھا اور کوئٹہ میں نوکری کرتا تھا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کوئٹہ سول اسپتال منتقل کردی گئی ہے، قانونی کارروائی کے بعد لاش کو آبائی علاقے مستونگ منتقل کردیا جائے گا۔