وزیراعظم کی سوشل میڈیا قوانین پر اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کی ہدایت

سوشل میڈیا قانون کا مقصد مثبت اظہار رائے یا سیاسی اختلاف کو دبانا نہیں، وزیراعظم

قانون پر عملدرآمد ملدرآمد سے پہلے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے، عمران خان۔ فوٹو:فائل

MEXICO CITY:
وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر عملدرآمد سے پہلے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے اور ان سے مشاورت کی ہدایت کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سوشل میڈیا کے مجوزہ قوانین پر نظرثانی اجلاس ہوا، جس میں وزارت اطلاعات، داخلہ و قانون، آئی ٹی اور پی ٹی اے حکام نے شرکت کی، اجلاس میں حال میں بنائے گئے سوشل میڈیا رولز پر ردعمل اور مجوزہ قوانین کے پیش نظر آذادی اظہار پر اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔


وزیراعظم عمران خان نے مجوزہ قوانین پر عملدرآمد سے قبل اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قانون کا مقصد مثبت اظہار رائے یا سیاسی اختلاف کو دبانا نہیں، بلکہ اس کا بنیادی مقصد صرف شہریوں کا تحفظ ہے، بچوں، اقلیتوں اور مذہبی معاملات سمیت قومی سلامتی کے تحفظ کے پیش نظر یہ قانون بنایا جا رہا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سنگاپور اور برطانیہ سمیت بہت سے ممالک ایسے قوانین سامنے لا رہے ہیں، پاکستان بھی بدلتے حالات و واقعات کے پیش نظر ایسے قوانین لا رہا ہے، تاہم قانون پر عمل درآمد سے پہلے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے اور ان کی کی دی گئی تجاویز کو مجوزہ قانون میں شامل کیا جائے۔

Load Next Story