لاہور میں دو کمسن بچے گھر کے سوئمنگ پول میں ڈوب کرجاں بحق ہوگئے
لواحقین اور پولیس نے اس دلخراش واقعہ کو حادثہ قرار دے دیا
RAWALPINDI:
نشتر کالونی میں دوکمسن بچے گھر کےسوئمنگ پول میں ڈوب کرجاں بحق ہوگئے، لواحقین اور پولیس نے دلخراش واقعہ کو حادثہ قرار دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہورکے علاقے نشترکالونی میں محمد عمران کے گھر میں بنے ہوئے سوئمنگ میں 2 سالہ ارمان اور اس کا ڈیڑھ سالہ چچا زاد بھائی حارث کی کھلیتے ہوئے گیند پانی میں جاگری، دونوں اس کی پیچھے لپکے اور سوئمنگ پول میں ڈوب گئے۔ معصوم بچوں کی ناگہانی موت پر نہ صرف ان کےوالدین سکتے میں آگئے بلکہ پورے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ ارمان اورحارث کے لواحقین کے مطابق وہ جلد سوئمنگ پول کوخشک کرنا چاہتے تھے مگرسستی آڑے آگئی۔
نشتر کالونی پولیس نے بھی اس دلخراش واقع کو ابتدائی تحقیقات کے بعد حادثہ قرار دے دیا ہے اور بچوں میتیں تدفین کےلیے ورثا کے حوالے کردی ہیں۔