سندھ تعلیمی بورڈز میں سربراہوں کی تقرری 36 امیدوار شارٹ لسٹ
تلاش کمیٹی کا6امتحانی بورڈزکیلیے امیدواروں کے انٹرویوزمارچ کے اوائل میں کرنیکا بھی فیصلہ
سندھ کے تعلیمی بورڈزمیں چیئرمین کے عہدے پر تقرری کے سلسلے میں قائم تلاش کمیٹی نے6امتحانی بورڈزکے لیے امیدواروں کے انٹرویوزمارچ کے اوائل میں کرنے کافیصلہ کیاہے۔
تلاش کمیٹی کااجلاس منگل کومنعقدہ ہواہے تلاش کمیٹی کے ایک رکن کے مطابق کمیٹی کوکراچی سمیت سندھ کے چھ تعلیمی بورڈزمیں چیئرمین کے تقررکے لیے 140درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں سے 36امیدواروں کوانٹرویوز کے لیے شارٹ لسٹ کیاگیاہے ان 36افراد میں سندھ کے تعلیمی بورڈزکے بعض سربراہ اورسابق افسران بھی شامل ہیں چونکہ شارٹ لسٹ کیے گئے۔
امیدواروں کی تعدادزیادہ ہے اس لیے یہ انٹرویوایک روز میں ممکن نہیں ہونگے، تلاش کمیٹی کی کوشش ہوگی کہ ہربورڈکے لیے تین تین ناموں کاپینل کنٹرولنگ اتھارٹی وزیراعلیٰ سندھ کوتقرری کے سلسلے میں منظوری کے لیے بھجوایاجائے۔
واضح رہے کہ سندھ کے تعلیمی بورڈزکے چیئرمینزکی مدت ملازمت 30ستمبر2019کوپوری ہوچکی ہے جس کے بعد سے تاحال یہ چیئرمین بورڈزتاحکم ثانی اپنے عہدوں پر کام کررہے ہیں۔ ان تعلیمی بورڈزمیں ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی، اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈزکراچی، سندھ بورڈآف ٹیکنیکل ایجوکیشن ،ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈلاڑکانہ،ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈسکھر اورثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈنوابشاہ شامل ہیں۔
حال ہی میں محکمہ یونیورسٹیزاینڈ بورڈزنے نوابشاہ تعلیمی بورڈمیں ایسے وقت میں ایک قائم مقام چیئرمین کوہٹاکران کی جگہ ایک دوسرے قائم مقام چیئرمین کی تعیناتی کی ہے جب مستقل چیئرمین کی تعیناتی کے لیے درخواستوں کی اسکروٹنی اورانٹرویوکامرحلہ قریب آچکا اورشہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز سکرنڈ کے اسسٹنٹ پروفیسرمحمد فاروق حسن کواس بورڈ کا چارج دے دیاگیاہے، اس سے قبل یہ چارج میرپورخاص بورڈ کے چیئرمین برکات حیدری کے پاس تھا۔