ہنگو میں مدیحہ قتل کیس کا ملزم گرفتار

9 سالہ مدیحہ کو قتل کرنے والا ملزم اس کا چچا زاد بھائی نکلا۔

9 سالہ مدیحہ کو قتل کرنے والا ملزم اس کا چچا زاد بھائی نکلا۔

خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں زیادتی کے بعد قتل کی گئی بچی مدیحہ کے کیس میں ملزم الیاس کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی پی او شاہد احمد خان نے بتایا کہ 9 سالہ مدیحہ کو قتل کرنے والا ملزم اس کا چچا زاد بھائی نکلا۔ پولیس نے چھاپہ مار کر الیاس ولد رحمان گل کو گرفتار کرلیا ہے اور ملزم سے واردات میں استعمال ہونی والی پستول بھی برآمد کر لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ہنگو میں 9 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، لاش جنگل سے ملی


ابتدائی تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم الیاس نے مدیحہ سے زیادتی اور قتل کا اقبال جرم کرلیا ہے اور اسے مزید تفتیش کےلئے کوہاٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں سے زیادتی اور قتل کے مجرموں کو سرعام پھانسی کی قرارداد منظور

کمسن مدیحہ ہفتے کو لاپتا ہوگئی تھی جس کی لاش جنگل سے ملی۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مدیحہ کو جنسی زیادتی کے بعد پیچھے سے فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ سفاک ملزم نے بچی کا گلا بھی دبایا جب کہ جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں۔
Load Next Story