عراق میں بم دھماکوں اور فائرنگ سے 13 افراد ہلاک متعدد زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں فائرنگ کے 4 مختلف واقعات میں 6 افراد ہلاک ہو ئے۔

موصل میں مختلف کارروائیوں میں 2 فوجی اور 2 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا گیا۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD:
عراق کے مختلف شہروں میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک جبکہ 25 زخمی ہو گئے۔


غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں فائرنگ کے 4 مختلف واقعات میں 6 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ابو غریب اورترمیہ کے نواحی علاقوں میں بم دھماکوں میں 3 افراد اور متعدد زخمی ہو گئے۔ عراق کے صوبے ننیوی کے شہر موصل میں مختلف کارروائیوں میں 2 فوجی اور 2 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا گیا۔

واضح رہے کہ عراق میں گزشتہ کئی عرصے سے جاری فرقہ وارانہ فسادات میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ رواں برس کے دوران اب تک 5 ہزار 800 سے زائد افراد ان فسادات کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔
Load Next Story