شہلا رضا کو ہیومن راٸٹس انٹرنل فورم آف پاکستان کے اعزازی سفیر کا پرفارما پیش

شہلا رضا کو ہیومن راٸٹس انٹرنل فورم آف پاکستان کی جانب سے ہیومنیٹیرین ایوارڈ بھی دیا گیا

شہلا رضا نے ڈاکٹرہاشم سندہیان اور ہیومن راٸٹس انٹرنل فورم آف پاکستان کا شکریہ ادا کیا فوٹو: سوشل میڈیا

ہیومن راٸٹس انٹرنل فورم آف پاکستان کی جانب سے سندھ کی وزیر برائے ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا کو تنظیم کے اعزازی سفیر کا پروفارما پیش کیا گیا۔

کراچی میں ہیومن راٸٹس انٹرنل فورم آف پاکستان کے وفد نے سندھ کی وزیر برائے ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا سے ملاقات کی، وفد کی سربراہی چیرمین ہیومن راٹس انٹرنل فورم آف پاکستان ڈاکٹرہاشم سندہیان نے کی۔ اس موقع پرسماجی خدمات خاص طور پر خواتین کی بہبود و بھلاٸی کے حوالے سے بات چیت کی گٸی۔


وفد نے ہیومن راٸٹس انٹرنل فورم آف پاکستان کی جانب سے سہلا رضا کو ان کی سماجی خدمات پر ہیومنیٹیرین ایوارڈ سے نوازا۔ اس موقع پر شہلا رضا کو ہیومن راٸٹس انٹرنل فورم آف پاکستان کا امبیسیڈر شپ پروفارما بھی پیش کیا۔ جس کا باقاعدہ اعلان ضابطے کی کارروائی کے بعد کیا جائے گا۔

شہلا رضا نے ڈاکٹرہاشم سندہیان اور ہیومن راٸٹس انٹرنل فورم آف پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور ہیومن راٸٹس انٹرنل فورم کے جانب سے ہیومن راٸٹس ایمبیسیڈر بنانے پر خوشی کا اظہار کیا۔
Load Next Story