تعلقہ کونسل میر پور ساکرو میں ایک ارب کی کرپشن نیب نے تحقیقات کا حکم دے دیا

انکوائری کےحکم پرضلع ٹھٹھہ کے بلدیاتی افسران میں کھلبلی، ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی نے ڈائریکٹر نیب کو ثبوت پیش کر دیے

انکوائری کےحکم پرضلع ٹھٹھہ کے بلدیاتی افسران میں کھلبلی، ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی نے ڈائریکٹر نیب کو ثبوت پیش کر دیے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
ایم پی اے کی درخواست پر نیب نے تعلقہ کونسل میرپورساکرو میں ایک ارب روپے کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

افسران میں کھلبلی۔تفصیلات کے مطابق میرپورساکرو کی تعلقہ کونسل میں ایک ارب روپے کی کرپشن کے ثبوت مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سید امیر حیدر شاہ نے نیب کے ڈائریکٹر چوہدری شجاع کو پیش کیے۔




سید امیر حیدر شاہ نے نیب کو بتایا کہ گزشتہ 6 برسوں سے تعلقہ میرپور ساکرو کے مختلف ٹی ایم اوز نے ترقیاتی کاموں میں ایک ارب روپے کی کرپشن کی ہے، سجاول،شاہبندر اور گھوڑا باڑی کے بھی تمام ٹی ایم اوز لوٹ مار کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں۔ امیر حیدر کی درخواست پر نیب ڈائریکٹر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے، انکوائری کا حکم ملتے ہیں ٹھٹھہ ضلع کے تمام بلدیاتی افسران میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
Load Next Story