سندھ کے افسران وملازمین کے پی ایس ایل کے مفت ٹکٹس پر پابندی عائد
جس افسر نے پی ایس ایل کا مفت ٹکٹ یا پاس حاصل کیا اس کے خلاف سول سرونٹس ایکٹ کے تحت کاروائی ہوگی، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلی مرادعلی شاہ نے افسران وملازمین کے پی ایس ایل کے مفت ٹکٹس اور پاس حاصل کرنے پر پابندی عائد کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلٰی مرادعلی شاہ نے سرکاری ملازمین اور افسران پر پی ایس ایل کے مفت ٹکٹس حاصل کرنے پر پابندی عائد کردی، اور اس حوالے سے وزیراعلٰی کے احکامات پر محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے حکمنامہ جاری کردیا گیا ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل میچز کے فری پاسز یا ٹکٹس کے حصول کی کوشش کرنے والے افسران کےخلاف سخت کاروائی ہوگی، کوئی افسر و ملازم پی ایس ایل میچز کے پاسز کےلیے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رجوع نہ کرے، جس افسر نے پی ایس ایل کا مفت ٹکٹ یا پاس حاصل کیا اس کے خلاف سول سرونٹس ایکٹ کے تحت کاروائی ہوگی۔
وزیراعلی مراد علی شاہ کے احکامات پر تمام محکموں کے انتظامی سربراہان کمشنرز کو خط ارسال کردیا گیا ہے، جس میں تمام محکموں کو احکامات پر یقینی عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت کے بعض افسران کی جانب سےپی ایس ایل میچز کےفری ٹکٹس مانگنے کی شکایات سامنے آئی تھیں۔