زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 18 ارب 74 کروڑ 71 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، اسٹیٹ بینک

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 12 ارب 50 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، اسٹیٹ بینک۔ فوٹو: فائل

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 12 ارب 50 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق 14فروری کو ہفتہ کے اختتام پر سرکاری ذخائر میں 7کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 12 ارب 50 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اعدادوشمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 24 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، جب کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 18 ارب 74 کروڑ 71 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
Load Next Story