کورونا وائرس تھرکول پر کام کرنیوالے 600 چینی باشندوں کی پاکستان واپسی موخر

چینی باشندوں کی پاکستان واپسی کا فیصلہ مارچ کے وسط میں کیا جائے گا، تھرکول انتظامیہ

چینی باشندوں کی پاکستان واپسی کا فیصلہ مارچ کے وسط میں کیا جائے گا، تھرکول انتظامیہ (فوٹو : انٹرنیٹ)

کورونا وائرس کے باعث تھر کول پراجیکٹ میں کام کرنے والے 600 سے زائد چینی باشندوں کی پاکستان واپسی روک دی گئی۔


تھر کول انتظامیہ کے مطابق تھر کول میں کام کرنے والی مائننگ، پاور کمپنیز نے چینی ملازمین کی واپسی کا معاملہ مزید موخر کردیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چین میں صورتحال بہتر ہونے تک ملازمین کو پاکستان نہ آنے کا حکم دیا گیا ہے، حکومت پاکستان کی طرف سے کلیئرنس ملنے کے بعد چینی ملازمین کی واپسی کا فیصلہ ہوگا۔

تھرکول انتظامیہ کے مطابق تھرکول پاور پراجیکٹس، مائننگ پر پہلے سے کام کرنے والے چینی ملازمین کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جارہی ہے، تھرکول پاور پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی پاکستان واپسی کا فیصلہ مارچ کے وسط میں کیا جائے گا۔
Load Next Story