کوسٹ گارڈز نے 30 ارب کی منشیات تلف کردی

منشیات جیسی لعنت کے خلاف جہاد کرنا ہو گا، ڈی جی کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر ثاقب قمر

کوسٹ گارڈز کی کارروائیوں میں پکڑی جانے والی شراب کی بوتلوں کو تلف کیا جارہاہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان کوسٹ گارڈز نے 30ارب روپے مالیت کی چرس، ہیروئن، شراب اور دیگر منشیات تلف کردی۔

کوسٹ گارڈ کی جانب سے منشیات جلانے کی تقریب پورٹ قاسم پر حسن شاہ مزار سے متصل مقام پر منعقد کی گئی،جس میں گورنر سندھ عمران اسمٰعیل بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے، تقریب میں اعلیٰ عسکری، سول افسران، انٹرنیشنل کیمونٹی اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے مہمانوں نے شرکت کی۔


ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئرثاقب قمر نے اپنے خطاب میں کہا کہ منشیات کی روک تھام، منشیات کو تلف کرنا اور معاشرے میں آگاہی پھیلانا کیوں ضروری ہے، منشیات جیسی لعنت کے خلاف جہاد کرنا ہوگا، یقینا یہ عین عبادت بھی ہے۔

مہمان خصوصی گورنر عمران اسمٰعیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ملک کی ایک اہم اور قابل تعریف فورس کے طور پر پہچانی جاتی ہے ۔
Load Next Story