عمر اکمل کی مشکلات میں اضافہ شواہد کی تردید نہ کرسکے

عمر اکمل ناپسندیدہ افراد سے ملاقاتوں کی تردید نہ بھی کرسکے، ذرائع

عمر اکمل ناپسندیدہ افراد سے ملاقاتوں کی تردید نہ بھی کرسکے

اینٹی کرپشن یونٹ نے شواہد عمر اکمل کے سامنے رکھ دیے جن کا وہ انکار نہیں کرسکے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے، اینٹی کرپشن یونٹ نے تمام شواہد عمر اکمل کے سامنے رکھ دیے جن کا وہ انکار نہیں کرسکے، اور صرف حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے خاموش رہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل ناپسندیدہ افراد سے ملاقاتوں کی تردید نہ بھی کرسکے، عمر اکمل کو لگائے جانے والے الزامات پر 14 دن کے اندر جواب دینا ہوگا اور اگر کرکٹر نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا تو کم سزا سے ان کی جان چھوٹ سکتی ہے، ورنہ انکار کی صورت میں عمر اکمل کا کیس اینٹی کرپشن ٹربیونل کو بھیجا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ پی ایس ایل سے پہلے ہی اینٹی کرپشن قانون کا بم پھٹ گیا، عمراکمل باہر

واضح رہے ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل پی ایس ایل سے قبل مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے اور عمر اکمل کوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق بورڈ کو بر وقت مطلع نہ کر سکے، بعد ازاں برطانوی کرائم ایجنسی کے شواہد کے بعد عمر اکمل کے خلاف تحقیقات میں تیزی آئی۔
Load Next Story