سونے کی مقامی قیمت 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

فی تولہ سونا 93650 روپے اور دس گرام سونا بڑھ کر80290 روپے کا ہوگیا

عالمی بازار میں سونا 23 ڈالرکے اضافے سے 1635 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ فوٹو : فائل

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا اضافے کے بعد 93650 روپے جب کہ دس گرام سونا بڑھ کر 80290 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت ایک ہی روز میں 23 ڈالر بڑھ گئی اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1635 پر پہنچ گئی، دوسری جانب پاکستان میں بھی سونے کی قیمت 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1150 روپے اور 986 روپے کا اضافہ ہوگیا۔


قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے ساتھ 93 ہزار 650 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 80 ہزار 290 روپے پر پہنچ گئی۔

 
Load Next Story