کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز کی میچ کے بعد کچرا اُٹھانے کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا پر ڈین جونز کے کچرے اٹھانے کے اس اقدام کو خوب سراہا گیا
PESHAWAR:
کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز کی میچ کے بعد ڈگ آؤٹ سے کچرا اُٹھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کے بعد کھلاڑیوں اور اسٹاف کا پھینکا جانے والا کچرا اُٹھاتے دکھائی دے رہے ہیں۔
دین جونز کے اس عمل نے ان لوگوں کو آئینہ دکھایا ہے جو شہر کو گندا کرنے میں ملوث ہیں جب کہ سوشل میڈیا پر ڈین جونز کے کچرے اٹھانے کے اس اقدام کو خوب سراہا گیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے ان لوگوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچرے کا ڈبا پاس ہونے کے باوجود بھی کچرے کو باہر پھینکنا نازیبا عمل اور شرم کی بات ہے، ہم اپنے ملک کو خود ہی گندا کررہے ہیں جب کہ غیر ملکی اسے صاف کررہے ہیں۔