پی ایس ایل کے ٹاپ پرفارمرز پر خصوصی نظر ہوگی وقار یونس
سری لنکا اور بنگلادیش کے بعد پی ایس ایل کے تمام میچزکا پاکستان میں ہونا بہت زبردست ہے،سابق کپتان
سابق کپتان وقاریونس کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل تمام نوجوانوں کے لیے زبردست پلیٹ فارم ہے کہ وہ اپنی صلاحیت کا لوہا منوائیں، ہر بولراور بیٹسمین پر خصوصی نظر ہوگی۔
وقاریونس کا کہنا ہے کہ سری لنکا اور بنگلادیش کے بعد پی ایس ایل کے تمام میچزکا پاکستان میں ہونا بہت زبردست ہے، چار شہروں میں 34میچز ہونے سے پوری دنیا میں پاکستان کی نیک نامی میں اضافہ ہوگا۔ ایم سی سی کا دورہ پاکستان انگلینڈ ، نیوزی لینڈ اور دوسری ٹیموں کے لیے دروازے کھولنے میں بہت مدد دے گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے قومی ٹیم کے بولنگ کوچ نے کہا کہ پی ایس ایل تمام نوجوانوں کے لیے زبردست پلیٹ فارم ہے کہ وہ اپنی صلاحیت کا لوہا منوائیں، ہر بولراور بیٹسمین پر خصوصی نظر ہوگی۔