برطانیہ پلٹ بہنوں کی موت کا معاملہ اموات گیس لیکیج سے ہوئیں
گزشتہ ماہ لالہ موسیٰ میں 2بہنوں کی اموات پر خصوصی ٹیم نے تفتیش کی تھی
تھانہ دولت نگر کے علاقہ میں برطانیہ پلٹ 2 سگی بہنوں کے پر اسرار موت کا معاملہ، پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کی رپورٹ جاری کردی گئی۔
دولت نگر میں گزشتہ ماہ برطانیہ پلٹ دو سگی بہنوں کی باتھ روم میں گیس لیکج کی وجہ سے موت واقع ہو گئی تھی۔ حالات مشکوک ہونے کی وجہ سے ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے موت کی اصل وجوہات کا تعین کرنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے مختلف پہلووں پر تفتیش کا آغاز کیا اور دونوں لاشوں کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا جبکہ مزید تحقیقات کے لیے نمونے پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی لاہور بھجوائے گئے جس کی رپورٹ پولیس کو موصول ہو گئی، رپورٹ میں دونوں بہنوں کی موت کی وجوہات کو واضع کر دیاگیاہے۔
رپورٹ کے مطابق اموات گیس لیکج کی وجہ سے ہونے کی تصدیق کر دی گئی جبکہ کسی قسم کے زہر خوانی ہونے کی بھی نفی کی گئی ہے۔