بونیر میں کان منہدم ہونے کے باعث 9 افراد جاں بحق

ممکنہ طور پر بھاری مشینری کی وجہ سے کان منہدم ہوئی، ڈپٹی کمشنر بونیر

ممکنہ طور پر بھاری مشینری کی وجہ سے کان منہدم ہوئی، ڈپٹی کمشنر بونیر. فوٹو:فائل

خیبر پختوں خوا کے شہر بونیر میں کان منہدم ہونے کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی۔

پولیس حکام کے مطابق بونیر کے علاقے بامپوخہ میں کان منہدم ہوگئی، جس کے باعث 9 افراد جاں بحق جب کہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔




ڈپٹی کمشنر بونیر کے مطابق کان پر بھاری مشینری کا استعمال کیا جارہا ہے اور ممکنہ طور پر بھاری مشینری کی وجہ سے ہی کان منہدم ہوئی، ملبے تلے سے اب تک 9 افراد کی لاشیں ملیں جب کہ 7 افراد زخمی حالت میں نکالے جاچکے ہیں جب کہ متعدد افراد ملبے تلے ہونے کی اطلاعات ہیں۔



ڈپٹی کشمنر کا کہنا ہے کہ 4 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں داخل کردیا گیا جب کہ 3 شدید زخمیوں کو پشاور منتقل کیا گیا۔

Load Next Story