عالمی عدالت کا اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات سے متعلق فلسطینی درخواست منظور کرنیکا فیصلہ
اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں سے تفتیش کے دوران صہیونی جلاد وحشیانہ اور غیرانسانی حربے استعمال کرتے ہیں
عالمی فوجداری عدالت نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی ریاست کے جنگی جرائم کی تحقیقات سے متعلق فلسطینیوں کی طرف سے دی گئی درخواست منظور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بین الاقوامی فوجداری عدالت نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف جرائم کی تحقیقات کھولنے کے لیے بیرون ملک فلسطینیوں کی نمائندہ کانگریس کی درخواست منظور کر لی ہے۔
حماس کے سینئر رہنما ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے مذاکرات کی بار بار پیشکش کی گئی مگر حماس نے امریکا کے ساتھ بات چیت اور ثالثی کی تمام پیشکشیں ٹھکرا دیں۔
اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں سے تفتیش کے دوران صہیونی جلاد وحشیانہ اور غیرانسانی حربے استعمال کرتے ہیں، اسرائیلی زندانوں میں فلسطینی خاتون پر برہنہ کر کے تشدد کیا گیا۔ قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری رہا۔
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید ہوگیا، اسرائیلی پولیس کے مطابق چاقو کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کیا گیا۔ واقعہ مقبوضہ بیت المقدس کے قدیمی علاقے میں ہفتے کوپیش آیا، حالیہ کچھ عرصے میں فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان تناؤ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔