پی آئی اے کے بیڑے میں 10 جدید طیارے شامل کرنے کی منظوری
نئے طیاروں کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹر کے اجلاس میں دی گئی، صدارت چیئرمین محمد علی گردیزی نے کی۔
PESHAWAR:
پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا خصوصی اجلاس چیئرمین پی آئی اے محمد علی گردیزی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
بورڈ کے اجلاس میں قومی ایئر لائن کی بحالی کے سلسلے میں 10 جدید طیاروں کی فضائی بیڑے میں شمولیت کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پی آئی اے کے مینیجنگ ڈائریکٹر محمد جنید یونس، بورڈ ممبران اور ایئر لائن کے سینئر افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ پی آئی اے کو منافع بخش بنانے کیلئے اس میں نئے طیاروں کی شمولیت نا گزیر ہے۔ اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے پی آئی اے کے بورڈ نے قومی ایئر لائن کیلئے ایئر بس A-320 اور A-319 طیاروں کی ڈرائی لیز پر حصول کی با ضابطہ منظوری دے دی۔
یہ کم ایندھن خرچ کرنے والے طیارے پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں مرحلہ وار مئی 2014 سے شامل ہونا شروع ہوں گے ۔ان طیاروں کی شمولیت سے پی آئی اے کی کارکردگی میں میں نمایاں بہتری ، پروازوں کے شیڈول میں تسلسل آنے کے ساتھ ساتھ ریونیو میںبھی اضافہ ہو گا۔یاد رہے کہ پی آئی اے نے حال ہی میں 2 بوئنگ737-800 طیارے ویٹ لیز پر اپنے فضائی بیڑے میں شامل کئے ہیں جبکہ 2 مزید طیارے بھی آئندہ چند دنوں میں پی آئی اے میں شامل ہو جائیں گے۔طیاروں کی لیز پر حصول کے سلسلے میں پیپرا قوانین اور شفافیت کو مقدم رکھا گیا ہے۔