سندھ یونیورسٹی کی فیسوں میں اضافہ ظلم ہے طاہر مجید

150 فیصد اضافے سے لاکھوں غریب طلبا متاثر ہونگے، جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی

کم سہولتیں اور طلبہ کو زیادہ سے لوٹنا یونیورسٹی انتظامیہ کا پرانا وطیرہ ہے

PARIS:
جماعت اسلامی حیدرآباد کے جنرل سیکریٹری حافظ طاہر مجید راجپوت نے کہا کہ سندھ یونیورسٹی کا فیسوں میں اضافہ غریب طلبہ کے خلاف ظالمانہ اقدام ہے۔

لاکھوں غریب طلبہ و طالبات متاثر ہونگے۔ انھوں نے کہاکہ فیسوں اورڈگری اجرا میں اچانک 150 فیصد تک کا بلاجواز اضافہ کیا گیا،4 سال پہلے ہی یکشمت 300 فیصد اضافہ کیا گیا تھا حالانکہ جامعہ سندھ کی طلبہ سے آمدنی اور حکومت سے ملنے والی گرانٹ معمولی نہیں ہے۔ بیرونی امیدواروں کی تعداد بھی ایک لاکھ سے زیادہ ہیں, ٹیوشن اور دیگر سہولتیں دیے بغیر بھی ایک ارب روپے کی آمدنی ہوتی ہے۔




انھوں نے کہاکہ کم سہولتیں اور طلبہ کو زیادہ سے لوٹنا یونیورسٹی انتظامیہ کا پرانا وطیرہ ہے۔ انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اسی لیے تعلیمی اداروں میں غیر تعلیمی عناصر کی مداخلت اور تعلیمی اداروں میں غیر تعلیمی مزاج کے حامل افرادکی تعیناتی کے خلاف ہے اس سے تعلیم کا نقصان ہوتا ہے۔ جامعہ سندھ کی انتظامیہ اپناحالیہ فیصلہ واپس لے۔
Load Next Story