حکومت امن و امان بہتر بنانے میں ناکام ہو چکی ایاز پلیجو
کراچی میں دھماکوں کی مذمت، سرکاری افسران کی کرپشن کی تحقیقات کا مطالبہ
قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے کراچی میں بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ بھر میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔
پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں ناکام ہو چکی ہے، ملک کے حالات جان بوجھ کر خراب کرائے جا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وزارت داخلہ سندھ اور محکمہ پولیس میں3برس میں ایک ارب 30کروڑ روپے کا غبن کیا گیا، جس کی تصدیق سرکاری تحقیقاتی رپورٹ میں کی گئی ہے۔
انھوں نے مطالبہ کیا کہ کرپشن کی تحقیقات اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی نگرانی میں کرائی جائے اور کرپشن کے مرتکب وزرا اور افسران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔